المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7841
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نُصِرْتُ بِالصَّبَا ، وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے صبا (پُروا ہوا) کے ذریعے سے مدد دی گئی اور قومِ عاد کو دبور (پچھوا ہوا) کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے ابو عوانہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن ابان منفرد ہیں۔“