المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7839
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، قَالَتْ : صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ مِنْ جَمْعٍ إِلَى مِنًى ، فَقُلْتُ : إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ ، فَوَافَقَ هَذَا الْيَوْمَ فَمَا تَرَى ؟ فَقَالَ : أَمَرَ اللهُ بِوَفَاءِ النَّذْرِ ، وَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ سِيرِينَ أُخْتِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ .
ترجمہ
کریمہ بنت سیرین رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں مزدلفہ سے منیٰ تک سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ رہی، تو میں نے عرض کیا: ”میں نے منت مانی تھی کہ بدھ کے دن روزہ رکھوں گی، اور وہ (بدھ) اسی دن (یعنی یوم النحر، عید کے دن) آ پڑا ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے منت پوری کرنے کا حکم دیا ہے، اور رسول اللہ ﷺ نے اس دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن سیرین کی بہن کریمہ بنت سیرین سے صرف عاصم احول نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں حفص بن غیاث منفرد ہیں۔“