المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7836
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " أُتِيَ بِامْرَأَةٍ سَرَقَتْ ، فَقَطَعَ يَدَهَا I " ، وَقَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا أَشْعَثُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے چوری کی تھی، تو آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر (یہ چوری کرنے والی) فاطمہ بنت محمد (ﷺ) بھی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ ضرور کاٹ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الزبیر سے صرف اشعث نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں حفص منفرد ہیں۔“