المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7835
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، ثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ أُمِّ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تَدْخُلُ الْخَلَاءَ فَلَا يُرَى مِنْكَ شَيْءٌ مِنَ الْأَذَى ؟ قَالَ : أَوَمَا عَلِمْتِ يَا عَائِشَةُ أَنَّ الْأَرْضَ تَبْتَلِعُ مَا يَخْرُجُ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ ، فَلَا يُرَى مِنْهُ شَيْءٌ ؟ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ بیت الخلا میں جاتے ہیں تو (بعد میں) آپ ﷺ سے خارج ہونے والی گندگی میں سے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ زمین انبیاء سے خارج ہونے والی چیز کو نگل لیتی ہے، چنانچہ اس میں سے کچھ بھی نظر نہیں آتا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں اسماعیل بن ابان منفرد ہیں۔“