المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7816
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا زَكَرِيَّا ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللهُ الْخَمْرَ ، وَشَارِبَهَا ، وَسَاقِيَهَا ، وَعَاصِرَهَا ، وَمُسْتَعْصِرَهَا ، وَحَامِلَهَا ، وَالْمَحْمُولَ إِلَيْهِ ، وَبَائِعَهَا وَآكِلَ ثَمَنِهَا ، وَمُبْتَاعَهَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے شراب پر لعنت فرمائی ہے، اور اس کے پینے والے پر، پلانے والے پر، نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کی طرف وہ اٹھا کر لے جائی جائے اس پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر اور اس کے خریدنے والے پر۔“