المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، نَا أَبِي ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى أَعْنَاقِكُمْ ، فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حَرَّاثِينَ أَشْقِيَاءَ ، تَأْكُلُوا كَدَّ أَيْدِيكُمْ I " .
لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ سَالِمٍ .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم قریش کے ساتھ سیدھے رہو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں، پھر اگر وہ ایسا نہ کریں تو اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھ لو اور ان کی سرسبزی و شادابی کو مٹا ڈالو، اور اگر تم ایسا نہ کرو تو پھر بدبخت کاشتکار بن جاؤ جو اپنے ہاتھوں کی محنت کی کمائی کھائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں یزید بن ابی زیاد سے، انہوں نے ابن سالم بن ابی الجعد سے، انہوں نے اپنے والد سے (روایت) صرف خالد نے بیان کی ہے، محمد بن خالد اس میں منفرد ہیں، جبکہ دوسرے لوگوں نے اسے یزید سے، انہوں نے سالم سے روایت کیا ہے۔“