المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ أَتَاهُ ، فَقَالَ : إِنِّي زَنَيْتُ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّى أَتَاهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ ، فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ أَدْبَرَ يَشْتَدُّ ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَحَذَفَهُ بِلَحْيِ جَمَلٍ فَصَرَعَهُ ، فَذُكِرَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِرَارُهُ حِينَ مَسَّتْهُ الْحِجَارَةُ ، قَالَ : I " فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَبَّادٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”میں نے زنا کیا ہے۔“ آپ ﷺ نے ان سے منہ پھیر لیا، پھر وہ دوبارہ آئے اور کہا: ”میں نے زنا کیا ہے۔“ آپ ﷺ نے پھر منہ پھیر لیا، یہاں تک کہ وہ چار مرتبہ آئے، پھر آپ ﷺ نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا۔ جب انہیں پتھر لگے تو وہ دوڑتے ہوئے پیچھے کو بھاگے، ایک آدمی ان سے ملا اور اس نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی انہیں دے ماری جس سے وہ گر پڑے۔ نبی کریم ﷺ سے ان کے پتھر لگنے پر بھاگ نکلنے کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے صرف عباد نے روایت کیا ہے۔“