المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7792
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : I " سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَخِيهِ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُصْعَبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”غزوۂ تبوک کے دوران میں نے چالیس سے زیادہ صبحوں تک نبی کریم ﷺ کو فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھتے سنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے ان کے بھتیجے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زہری رحمہ اللہ کے بھتیجے سے عبدالعزیز بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“