المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7791
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا زَكَرِيَّا ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ طَلْحَةَ أَبِي مُحَمَّدٍ ، مَوْلَى بَاهِلَةَ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ ، إِنِّي لَبَيْنَ جِرَانِ نَاقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهِيَ تَقْصَعُ بِجِرَّتِهَا ، وَلُعَابُهَا يَسِيلُ بَيْنَ كَتِفَيَّ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : أَلَا إِنَّ اللهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ ، لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ ، وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا هُشَيْمٌ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن خارجہ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع میں حاضر تھا، میں رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کی گردن کے قریب تھا، وہ جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب میرے دونوں کندھوں کے درمیان بہہ رہا تھا، تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں، بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو، اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن عبدالرحمن سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“