المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7790
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثَنَا زَكَرِيَّا ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقْطَعِ التَّلْبِيَةَ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَحْمَوَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو غور سے دیکھا تو آپ ﷺ نے جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے تک تلبیہ موقوف نہیں فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عامر بن شقیق سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زحمویہ منفرد ہیں۔“