المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، ثَنَا نَافِعٌ قَالَ : انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي حَاجَةٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَكَانَ حَدِيثُهُ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ بَوْلٍ وَغَائِطٍ ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ، حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ أَنْ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ I " ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ ، فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ، ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلَامَ I " قَالَ : إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ يَذْكُرِ التَّيَمُّمَ إِلَّا نَافِعٌ .
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک کام سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اپنا کام پورا کیا، اور اس دن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی گفتگو یہ تھی کہ انہوں نے بیان کیا: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گلیوں میں سے ایک گلی میں گزرا، جبکہ آپ ﷺ پیشاب اور قضائے حاجت سے فارغ ہو کر نکلے تھے، اس نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے اسے سلام کا جواب نہ دیا، یہاں تک کہ جب وہ آدمی گلی میں اوجھل ہونے کے قریب ہوا تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ دیوار پر مارا اور اپنے چہرے پر مسح کیا، پھر دوسری بار اپنا ہاتھ دیوار پر مارا اور اپنے دونوں بازوؤں پر مسح کیا، پھر اس آدمی کو سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں طہارت کی حالت میں نہیں تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے، تیمم کے ذکر کے ساتھ نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“