المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7785
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ : ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا بَلَغَ بَنُو الْحَكَمِ ثَلَاثِينَ اتَّخَذُوا دِينَ اللهِ دَغَلًا ، وَعِبَادَ اللهِ خَوَلًا ، وَمَالَ اللهِ دُوَلًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَحْمَوَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بنو حکم کی تعداد تیس تک پہنچ جائے گی تو وہ اللہ کے دین کو فساد و فریب کا ذریعہ، اللہ کے بندوں کو اپنا غلام اور اللہ کے مال کو آپس میں گردش کرنے والی دولت (اپنی جاگیر) بنا لیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف سے صالح بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زحمویہ منفرد ہیں۔“