المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7782
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، ثَنَا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ الْبَاهِلِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْكَاتِبِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كُنَّا نَجْلِسُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا عَلَى رُؤُوسِنَا الطَّيْرُ مَا يَتَكَلَّمُ مِنَّا أَحَدٌ ، إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، إِلَّا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کی مجلس میں (اس طرح ادب سے) بیٹھتے تھے گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں، ہم میں سے سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عثمان بن سعید سے رحمہ بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں قاسم بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“