المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7774
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا يُصَلِّي ، فَذَهَبَتْ شَاةٌ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَسَاعَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَلْزَقَهَا بِالْحَائِطِ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ ، وَادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بکری آپ ﷺ کے آگے سے گزرنے لگی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی طرف تیزی سے بڑھ کر اسے دیوار کے ساتھ لگا دیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی چیز نماز کو نہیں توڑتی، اور جہاں تک ہو سکے (نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو) روکو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن منکدر سے اس حدیث کو جریر بن حازم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن میمون منفرد ہیں۔“