المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7768
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، نَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُرَاقَةَ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ بِيَمِينٍ يَحْلِفُهَا عَلَى مِنْبَرِي بِغَيْرِ حَقٍّ ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عثمان بن عبد الله بن سراقة العدوي )ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے میرے منبر پر ناحق قسم کھا کر کسی شخص کا حق مار لیا، وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ سے صرف عمر بن عبداللہ نے روایت کیا ہے، اور عمر سے صرف کثیر بن زید نے روایت کیا ہے، اس میں محمد بن عمر الواقدی منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”عثمان بن عبداللہ بن سراقہ العدوی“ ہے۔