المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7769
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، نَا الْحَسَنُ قَالَ : قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ : مَا قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ ، وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الرَّبَالِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب بھی ہمارے درمیان خطبہ کے لیے کھڑے ہوتے تو ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیتے اور مثلہ کرنے (کسی کے ناک کان وغیرہ کاٹ کر شکل بگاڑنے) سے منع فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم سے صرف بہز بن اسد نے روایت کیا ہے، اس میں ربالی منفرد ہیں۔“