المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7751
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا سَعِيدٌ ، وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ فَارَقَ الرُّوحُ الْجَسَدَ ، وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْ ثَلَاثٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ : الْكِبْرِ ، وَالْغُلُولِ ، وَالدَّيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زِيَادُ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی روح اس کے جسم سے اس حال میں جدا ہو کہ وہ تین چیزوں سے بری ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا: تکبر، خیانت (مالِ غنیمت میں چوری) اور قرض۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے صرف یزید بن زریع نے روایت کیا ہے، اس میں زیاد بن یحییٰ منفرد ہیں۔“