المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7750
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ آتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فِي الْمَسْجِدِ ، وَأَنَا حَائِضٌ ، فَيُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَأُرَجِّلُهُ وَأَدْهِنُهُ وَأَنَا حَائِضٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کے پاس آتی تو آپ ﷺ مسجد میں اعتکاف میں ہوتے اور میں حیض کی حالت میں ہوتی، آپ ﷺ مسجد سے اپنا سر مبارک میری طرف باہر نکال دیتے تو میں حیض کی حالت میں ہی آپ ﷺ کے بالوں میں کنگھی کرتی اور تیل لگاتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صرف عبدالوہاب ثقفی نے روایت کیا ہے۔“