المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - أَخُو أَبِي حُرَّةَ - عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، هُوَ وَأَبُو طَلْحَةَ ، وَصَفِيَّةُ رَدِيفَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَثَرَتْ بِهِ نَاقَتُهُ ، فَوَثَبَ أَبُو طَلْحَةَ ، فَقَالَ : ضُرِرْتَ ؟ قَالَ : I " لَا ، عَلَيْكَ بِالْمَرْأَةِ I " ، فَأَلْقَيْتُ عَلَى وَجْهِي ثَوْبِي ، فَأَلْقَيْتُهُ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا كُنَّا بِالْحَرَّةِ أَوْ أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : آيِبُونَ ، تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، إِنْ شَاءَ اللهُ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ ، - أَخِي أَبِي حُرَّةَ - إِلَّا أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (سفر میں) تھے، وہ اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، اور سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھی تھیں، کہ آپ ﷺ کی اونٹنی پھسل گئی (ٹھوکر کھا گئی)، تو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ جھٹ سے کود پڑے اور عرض کیا: ”کیا آپ کو کوئی تکلیف پہنچی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، تم عورت کی خبر لو۔“ چنانچہ میں نے اپنا کپڑا اپنے چہرے پر ڈالا، پھر اسے ان (سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا) پر ڈال دیا۔ پھر جب ہم حرہ کے مقام پر پہنچے یا مدینہ کے قریب آ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، ان شاء اللہ، اپنے رب کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید، جو ابو حرہ کے بھائی ہیں، سے ابو عتاب دلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“