المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7677
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ مَخْلَدٍ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ بَحْرٍ السَّقَّاءِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ ، فَإِنَّهُنَّ أَنْتَقُ أَرْحَامًا ، وَأَعْذَبُ أَفْوَاهًا ، وَأَقَلُّ خِبًّا ، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَحْرٍ إِلَّا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کنواری عورتوں سے نکاح کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ رحم کے اعتبار سے زیادہ اولاد جننے والی، دہن کے اعتبار سے زیادہ شیریں گفتار، مکر و فریب میں سب سے کم، اور تھوڑے پر زیادہ راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بحر سے عصمہ بن متوکل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“