المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَتْنِي نَضْرَةُ بِنْتُ جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الطُّفَيْلِ الْقَيْسِيَّةُ ، عَنْ أَبِيهَا ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَيْسَ الشَّهِيدُ إِلَّا مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ ، مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ مَرَّةً : اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْمَوْتِ ، وَفِيمَا بَعْدَ الْمَوْتِ ، ثُمَّ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ ، أَعْطَاهُ اللهُ أَجْرَ شَهِيدٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! شہید تو صرف وہی ہے جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر ایسا ہو تو پھر تو میری امت کے شہداء بہت تھوڑے ہوں گے۔ جو شخص دن میں پچیس مرتبہ یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْمَوْتِ، وَفِيمَا بَعْدَ الْمَوْتِ» ”اے اللہ! موت میں اور موت کے بعد پیش آنے والے احوال میں برکت عطا فرما“، پھر وہ اپنے بستر پر فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا فرمائے گا۔“