❮
❯
حدیث نمبر: 7678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو أُسَامَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُسَامَةَ الْكَلْبِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ خُوَارٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَرَأَ بِعَشْرِ آيَاتٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ ، وَمَنْ قَامَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ ، وَمَنْ قَامَ بِمِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ - أَخُو حُمَيْدِ بْنِ حَمَّادٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے (رات میں) دس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا، اور جس نے سو آیات کے ساتھ قیام کیا وہ قانتین (اطاعت گزاروں) میں لکھا جائے گا، اور جس نے دو سو آیات کے ساتھ قیام کیا وہ عابدین (عبادت گزاروں) میں لکھا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل بن مرزوق سے حماد بن حماد بن خوار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جو حمید بن حماد کے بھائی ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7678
درجۂ حدیث محدثین: تفرد به حماد بن حماد بن خوار
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وقال تفرد به حماد بن حماد بن خوار أخو حميد قلت ذكره ابن حبان في الثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 268»»
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3501، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 136»