المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ ، عَنْ بَيْعِ الْخُمُسِ حَتَّى يُقْسَمَ ، وَعَنْ أَنْ تُوطَأَ النِّسَاءُ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ ، إِذَا كُنَّ حَبَالَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِصْمَةُ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ حنین کے دن خمس (پانچویں حصے) کو تقسیم ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا، اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ حاملہ عورتوں سے وطی کی جائے جب تک کہ وہ اپنا حمل نہ جن لیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے، انہوں نے قاسم بن عبدالرحمن سے، انہوں نے سعید سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ”رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا“ کے الفاظ کے ساتھ ابو معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عصمہ اس میں منفرد ہیں۔“