المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُسَامَةَ الْكَلْبِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الدَّهَّانُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَرْبَعِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّجَاشِيِّ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَهِدُوا مَعَهُ أُحُدًا ، وَكَانَتْ فِيهِمْ جِرَاحَاتٌ ، وَلَمْ يُقْتَلْ مِنْهُمْ أَحَدٌ ، فَلَمَّا رَأَوْا مَا بِالْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْحَاجَةِ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا أَهْلُ مَيْسَرَةٍ ، فَائْذَنْ لَنَا نَجِيءُ بِأَمْوَالِنَا نُواسِي بِهَا الْمُسْلِمِينَ ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِمُ : الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَ الْآيَةَ أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا ، فَجَعَلَ لَهُمْ أَجْرَيْنِ I " قَالَ : وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ قَالَ : I " تِلْكَ النَّفَقَةُ الَّتِي وَاسَوْا بِهَا الْمُسْلِمِينَ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ I " .
قَالَ : I " فَفَخِرَ أَهْلُ الْكِتَابِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ، فَقَالُوا : يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ ، أَمَّا مَنْ آمَنَ مِنَّا بِكِتَابِكُمْ فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِكِتَابِكُمْ فَلَهُ أَجْرٌ كَأُجُورِكُمْ ، فَأَنْزَلَ اللهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ فَزَادَهُمُ النُّورَ وَالْمَغْفِرَةَ I " وَقَالَ : لِئَلا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ إِلَّا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نجاشی کے ساتھیوں میں سے چالیس آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک ہوئے۔ ان میں سے کئی زخمی ہوئے مگر کوئی شہید نہیں ہوا۔ جب انہوں نے مسلمانوں کی تنگ دستی دیکھی تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم خوشحال لوگ ہیں، آپ ہمیں اجازت دیجیے کہ ہم اپنے اموال لے آئیں اور ان سے مسلمانوں کی غم خواری کریں۔“ تو اللہ عزوجل نے ان کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَ﴾ (آخر آیت تک) ﴿أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا﴾، چنانچہ اللہ نے ان کے لیے دہرا اجر مقرر فرمایا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ﴿وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ﴾ سے مراد وہ خرچ ہے جس کے ذریعے انہوں نے مسلمانوں کی غم خواری کی، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی۔
انہوں نے فرمایا: ”اس پر اہلِ کتاب مسلمانوں پر فخر کرنے لگے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی۔ انہوں نے کہا: اے مسلمانوں کی جماعت! ہم میں سے جو تمہاری کتاب پر ایمان لائے اس کے لیے دو اجر ہیں، اور جو تمہاری کتاب پر ایمان نہ لائے اس کے لیے تمہارے اجروں جیسا ایک اجر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ﴾ چنانچہ اللہ نے انہیں (مسلمانوں کو) نور اور مغفرت میں بھی اضافہ عطا فرمایا۔“ اور فرمایا: ﴿لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ﴾۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن ابی مغیرہ سے یعقوب قمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن ثابت اس میں منفرد ہیں۔“