المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7656
وَبِهِ : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوَدِدْتُ أَنِّي أُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ حَتَّى أُقْتَلَ ، ثُمَّ أُحْيَا ، ثُمَّ أُقْتَلَ ، ثُمَّ أُحْيَا ، ثُمَّ أُقْتَلَ ، ثُمَّ أُحْيَا ، ثُمَّ أُقْتَلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ - وَهُوَ : أَبُو أَيُّوبَ الْأَفْرِيقِيُّ - إِلَّا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری دلی خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں جہاد کروں یہاں تک کہ شہید کر دیا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر شہید کیا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر شہید کیا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر شہید کیا جاؤں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو عبداللہ بن علی، یعنی ابو ایوب افریقی سے ابو یوسف قاضی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“