المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7655
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ فِي سَبِيلِ اللهِ أَبَدًا ، وَلَكِنْ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُهُمْ عَلَيْهِ ، وَلَا يَجِدُونَ سَعَةً فَيَتْبَعُونِي ، وَلَا يَطِيبُ أَنْفُسُهُمْ أَنْ يَقْعُدُوا بَعْدِي .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر مجھے مومنوں پر مشقت ڈالنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اللہ کی راہ میں نکلنے والے کسی بھی لشکر سے کبھی پیچھے نہ بیٹھتا، لیکن نہ میرے پاس اتنی سواریاں ہیں کہ انہیں سوار کر سکوں، نہ ان کے پاس اتنی وسعت ہے کہ وہ میرے ساتھ چل سکیں، اور نہ ان کے دل اس پر راضی ہوتے ہیں کہ وہ میرے بعد پیچھے بیٹھے رہیں۔“