المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمْسَى قَالَ : أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ وَجَاءَ بِاللَّيْلِ وَنَحْنُ مِنْهُ فِي عَافِيَةٍ ، اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ لَكَ جَدِيدٌ قَدْ جَاءَ ، فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا ، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتُقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نَجْحِهَا قَادِرٌ ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي ، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي I " وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I " .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب شام کرتے تو یہ دعا پڑھتے: «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ وَجَاءَ بِاللَّيْلِ وَنَحْنُ مِنْهُ فِي عَافِيَةٍ، اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ لَكَ جَدِيدٌ قَدْ جَاءَ، فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً، اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نَجْحِهَا قَادِرٌ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي» ”ہم نے شام کی اور بادشاہی نے بھی اکیلے، نہایت غالب اللہ کے لیے شام کی۔ تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے دن کو رخصت کیا اور رات کو لایا، اور ہم اس کی طرف سے عافیت میں ہیں۔ اے اللہ! یہ تیری نئی مخلوق ہے جو آ گئی ہے، پس اس میں مجھ سے جو برائی سرزد ہوئی اسے معاف فرما دے، اور جو نیکی میں نے کی اسے قبول فرما اور اسے کئی گنا بڑھا دے۔ اے اللہ! تو میری تمام حاجات کو جانتا ہے اور ان سب کو پورا کرنے پر قادر ہے۔ اے اللہ! آج رات میری ہر حاجت پوری فرما دے، اور میری دنیا میں اضافہ نہ کر اور میری آخرت میں کمی نہ کر۔“ اور جب صبح کرتے تو بھی اسی کے مثل دعا پڑھتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے عبدالاعلیٰ بن ابی المساور کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عصمہ بن متوکل منفرد ہیں۔“