المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً قَطُّ ، وَلَا خَادِمًا لَهُ ، وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا أَنْ يُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَلَا نِيلَ مِنْهُ شَيْءٌ فَيَنْتَقِمُ مِنْ صَاحِبِهِ ، إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ مَحَارِمُ اللهِ ، فَيَنْتَقِمُ لِلهِ ، وَلَا خُيِّرَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا ، حَتَّى يَكُونَ إِثْمًا ، فَإِذَا كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ إِلَّا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی عورت کو نہیں مارا، نہ اپنے کسی خادم کو، اور نہ اپنے ہاتھ سے کبھی کسی چیز کو مارا، سوائے اس کے کہ آپ ﷺ اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہوں۔ آپ ﷺ کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچائی گئی تو آپ ﷺ نے اس تکلیف دینے والے سے بدلہ نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حرمتوں کو پامال کیا جاتا تو اللہ کی خاطر بدلہ لیتے۔ اور جب بھی آپ ﷺ کو دو کاموں کے درمیان اختیار دیا گیا تو آپ ﷺ نے ان میں سے آسان کو اختیار فرمایا، جب تک کہ وہ گناہ نہ ہوتا، اور اگر وہ گناہ ہوتا تو آپ ﷺ سب لوگوں سے بڑھ کر اس سے دور رہنے والے ہوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود طائی سے زافر بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عصمہ بن متوکل اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“