المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7652
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ إِلَّا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے زبان جانور کا نقصان رائیگاں ہے (اس پر کوئی تاوان نہیں)، کنویں (میں گر کر مرنے) کا نقصان رائیگاں ہے، کان (میں دب کر مرنے) کا نقصان رائیگاں ہے، اور دفینے میں پانچواں حصہ (زکاۃ) واجب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جعفر رازی سے عصمہ بن متوکل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“