المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7631
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّرْمَقِيُّ ، نَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمْ يَكُنْ شِرْكٌ مُنْذُ أُهْبِطَ آدَمُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ إِلَّا كَانَ بَدْؤُهُ التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ ، وَمَا أَشْرَكَتْ أُمَّةٌ إِلَّا بِتَكْذِيبٍ بِالْقَدَرِ ، وَإِنَّكُمْ سَتُبْتَلُونَ بِهِ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ ، فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَكُونُوا أَنْتُمْ سَائِلِينَ ، وَلَا تُمَكِّنُوهُمْ مِنَ الْمِلَّةِ ، فَيُدْخِلُوا عَلَيْكُمُ الشُّبُهَاتِ .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب سے آدم علیہ السلام کو آسمان سے زمین پر اتارا گیا، کوئی شرک ایسا نہیں ہوا جس کی ابتدا تقدیر کو جھٹلانے سے نہ ہوئی ہو، اور کسی امت نے شرک نہیں کیا مگر تقدیر کو جھٹلانے کی وجہ سے۔ اے امت! تم بھی اس فتنے میں مبتلا کیے جاؤ گے، پس جب تم ان لوگوں سے ملو تو تم خود سوال کرنے والے بنو، اور انہیں دین کے معاملے میں غالب نہ آنے دو، ورنہ وہ تمہارے دلوں میں شبہات ڈال دیں گے۔“