المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، نَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ : لَقِيَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي ، وَضَحِكَ فِي وَجْهِي ، ثُمَّ قَالَ : تَدْرِي لِمَ أَخَذْتُ بِيَدِكَ ؟ قُلْتُ : لَا ، إِلَّا أَنِّي ظَنَنْتُكَ لَمْ تَفْعَلْهُ إِلَّا لِخَيْرٍ ، فَقَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَنِي فَفَعَلَ بِي ذَلِكَ ، ثُمَّ قَالَ : I " أَتَدْرِي لِمَ فَعَلْتُ بِكَ ذَلِكَ ؟ I " فَقُلْتُ : لَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْمُسْلِمَيْنِ إِذَا الْتَقَيَا وَتَصَافَحَا وَضَحِكَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي وَجْهِ صَاحِبِهِ ، لَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ إِلَّا لِلهِ ، لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُمَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ابو داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر مصافحہ کیا اور میرے سامنے مسکرائے، پھر کہا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارا ہاتھ کیوں پکڑا؟“ میں نے کہا: ”نہیں، البتہ میرا گمان ہے کہ آپ نے یہ بھلائی ہی کے لیے کیا ہوگا۔“ تو انہوں نے کہا: ”نبی کریم ﷺ مجھ سے ملے تھے تو آپ ﷺ نے میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا، پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو میں نے تمہارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں، مصافحہ کرتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک دوسرے کے سامنے مسکراتا ہے، اور وہ یہ سب صرف اللہ کے لیے کرتے ہیں، تو وہ جدا نہیں ہوتے یہاں تک کہ ان دونوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے فرات بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“