المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبِي ، نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ : اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ I " فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ أَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ وَحَدَّثَهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قُلْتَ : I " بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ I " ، فَلَمَّا دَخَلَ أَقْبَلْتَ عَلَيْهِ بِوَجْهِكَ وَحَدَّثْتَهُ ؟ فَقَالَ : إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ يُتَّقَى لِشَرِّهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَاذَانُ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔“ پھر جب وہ آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے گفتگو فرمائی۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا: ”یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے“، پھر جب وہ آیا تو آپ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے بات چیت کی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک لوگوں میں سب سے برے وہ لوگ ہیں جن کے شر کی وجہ سے ان سے بچا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عامر خزاز سے حجاج بن نصیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شاذان منفرد ہیں۔“