المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7616
وَبِهِ : نَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، نَا أَبُو الْجَهْمِ هَارُونُ بْنُ الْجَهْمِ الْقُرَشِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الطَّيْرَ لَتَضْرِبُ بِمَنَاقِيرِهَا عَلَى الْأَرْضِ ، وَتُحَرِّكُ أَذْنَابَهَا مِنْ هَوْلِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَمَا يَتَكَلَّمُ شَاهِدُ الزُّورِ ، وَلَا تَقَارُّ قَدَمَاهُ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى يُقْذَفَ بِهِ فِي النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا أَبُو الْجَهْمِ ، وَلَا عَنْ أَبِي الْجَهْمِ إِلَّا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَاذَانُ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، محارب بن دثار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن کی ہولناکی سے پرندے اپنی چونچیں زمین پر مارتے اور اپنی دمیں ہلاتے ہیں، اور جھوٹی گواہی دینے والا بول نہیں پاتا، اور اس کے قدم زمین پر ٹھہر نہیں پاتے یہاں تک کہ اسے آگ میں پھینک دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن عمیر سے ابو الجہم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو الجہم سے سعد بن صلت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شاذان منفرد ہیں۔“