المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُشَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوَذِيُّ مَحْمُوَيْهِ قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى الْعَطَّارِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ . عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيتَ أَنْ يُرْهِقَكَ الصُّبْحُ ، فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُثَنَّى الْعَطَّارِ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وأكثر المواضع في كتب المصنف ، المعاجم وغيرها ، وكذا هو في لسان الميزان ، وقال محقق تهذيب الكمال 24 / 581 : I "جاء في حواشي النسخ تعقيب للمؤلف على صاحب الكمال نصه : I "كان فيه : أحمد بن بشر وهو خطأ I ". والذي في تاريخ بغداد وتاريخ الإسلام : (بشر) فالله أعلم .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، پس جب تمہیں اندیشہ ہو کہ صبح ہونے والی ہے تو ایک رکعت پڑھ کر وتر ادا کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مثنیٰ عطار رحمہ اللہ سے صرف ابو عبیدہ حداد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے، مصنف کی اکثر کتب مثلاً معاجم وغیرہ اور لسان المیزان میں بھی اسی طرح ہے؛ جبکہ تہذیب الکمال کے محقق نے ذکر کیا ہے کہ نسخوں کے حواشی میں صاحبِ کمال پر مؤلف کا یہ تعاقب منقول ہے کہ: ”اس میں (احمد بن بشر) لکھا تھا جو کہ غلط ہے“، جبکہ تاریخِ بغداد اور تاریخِ اسلام میں یہ نام (بشر) ہی منقول ہے، واللہ اعلم۔