المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسَّالُ ، نَا سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، نَا حُسَيْنُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ غَسَّلَ امْرَأً مَيِّتًا فَأَدَّى فِيهِ الْأَمَانَةَ - يَعْنِي : أَنْ لَا يُفْشِيَ عَلَيْهِ شَيْئًا ظَهَرَ فِي غُسْلِهِ - كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ I " . قَالَ : I " وَيُغَسِّلُهُ أَوْلَى النَّاسِ بِهِ ، وَإِلَّا فَمَنْ تَعْلَمُونَ أَنَّ عِنْدَهُ حَظًّا مِنْ وَرَعٍ وَأَمَانَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا جَابِرٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا حُسَيْنُ بْنُ عِمْرَانَ وَسَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عِمْرَانَ إِلَّا رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الشَّاذَكُونِيُّ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان میت کو غسل دیا اور اس معاملے میں امانت داری کا حق ادا کیا، یعنی غسل کے دوران جو کچھ (عیب وغیرہ) ظاہر ہوا اسے ظاہر نہ کیا، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اسے وہ غسل دے جو لوگوں میں اس کا سب سے زیادہ حق دار ہو، ورنہ پھر اسے جس کے بارے میں تم جانتے ہو کہ اس میں پرہیزگاری اور امانت داری کا کچھ حصہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام شعبی رحمہ اللہ سے جابر (جعفی) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جابر سے حسین بن عمران اور سلام بن ابی مطیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسین بن عمران سے روح بن عطاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں شاذکونی منفرد ہیں۔“