المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7544
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا الشَّاذَكُونِيُّ ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْهَدَادِيُّ ، وَكَانَ ثِقَةً ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلٌ سَمْحُ الْبَيْعِ ، سَمْحُ الشِّرَاءِ ، سَمْحُ الْقَضَاءِ ، سَمْحُ الِاقْتَضَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ - هُوَ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ - إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْهَدَادِيِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الشَّاذَكُونِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے افضل وہ شخص ہے جو خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی کرنے والا ہو، قرض ادا کرنے میں فراخ دل ہو اور اپنا قرض مانگنے میں بھی نرمی کرنے والا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو العلاء (یعنی یزید بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ) سے عبداللہ بن عبداللہ ہدادی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں شاذکونی منفرد ہیں۔“
(سند میں مذکور ہے کہ عبداللہ بن عبداللہ ہدادی ثقہ تھے۔)