المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7546
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَاءٍ ، بِوِكَاءٍ أَعْلَاهُ ، وَلَهُ عَزْلَاءُ ، نَنْبِذُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً ، وَنَنْبِذُهُ عَشِيَّةً فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے ایک مشکیزے میں نبیذ بنایا کرتے تھے، جس کا اوپر والا منہ بندھا ہوتا تھا اور اس کے نیچے ایک چھوٹا سا دہانہ (سوراخ) بھی ہوتا تھا۔ ہم صبح کو نبیذ بناتے تو آپ ﷺ شام کو نوش فرماتے، اور شام کو بناتے تو آپ ﷺ صبح کو نوش فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید سے عبدالوہاب ثقفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“