المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7543
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا الشَّاذَكُونِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ بَابِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً ، ثُمَّ أَقْبَلَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الشَّاذَكُونِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نمازِ خوف ادا فرمائی؛ ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی، پھر دوسرا گروہ آیا تو اسے بھی ایک رکعت پڑھائی، پھر (آخر میں) دو سجدے کیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں شاذکونی منفرد ہیں۔“