المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا الشَّاذَكُونِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : أَمْسَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُحَدِّثُنَا ، وَقَالَ : إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرَ مَالِ النَّاسِ غَنَمٌ بَيْنَ شَجَرٍ ، يَأْكُلُ الشَّجَرَ ، وَيَرِدُ الْمِيَاهَ ، يَأْكُلُ أَهْلُهَا مِنْ رِسْلِهَا ، وَيَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِهَا ، وَيَلْبَسُونَ مِنْ أَشْعَارِهَا ، أَوْ قَالَ : مِنْ أَصْوَافِهَا ، وَالْفِتَنُ تَرْتَكِسُ بَيْنَ جَرَاثِيمِ الْعَرَبِ ، يُفْتَنُونَ وَاللهِ ، يُفْتَنُونَ وَاللهِ ، يُفْتَنُونَ وَاللهِ I " يَقُولُهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الشَّاذَكُونِيُّ I " .
سیدنا مخول بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے شام کے وقت ہم سے گفتگو فرمائی اور فرمایا: ”لوگوں پر عنقریب ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا بہترین مال وہ بکریاں ہوں گی جو درختوں کے درمیان رہیں، درختوں کے پتے کھائیں اور پانی کے گھاٹوں پر آتی رہیں، ان کے مالک ان کے دودھ سے کھائیں گے، ان کا دودھ پئیں گے اور ان کے بالوں، یا فرمایا: ان کی اون سے لباس بنائیں گے، اور فتنے عرب کے اصل خاندانوں اور قبیلوں کے درمیان بار بار لوٹ کر آئیں گے۔ اللہ کی قسم! وہ آزمائش میں ڈالے جائیں گے، اللہ کی قسم! وہ آزمائش میں ڈالے جائیں گے، اللہ کی قسم! وہ آزمائش میں ڈالے جائیں گے۔“ رسول اللہ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”مخول بہزی سے یہ حدیث اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں شاذکونی منفرد ہیں۔“