❮
❯
حدیث نمبر: 7541
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ لَهُ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اخْتَصَمَ إِلَيْهِ الْخَصْمَانِ ، فَاتَّعَدَا الْمَوْعِدَ ، فَجَاءَ أَحَدُهُمَا وَلَمْ يَأْتِ الْآخَرُ قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّذِي جَاءَ عَلَى الَّذِي لَمْ يَجِئْ I " فَقَالَ أَبُو مُوسَى : I " إِنَّمَا كَانَ ذَاكَ فِي الدَّابَّةِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ ، وَالَّذِي نَحْنُ فِيهِ أَمْرُ النَّاسِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب دو جھگڑنے والے فریق مقدمہ لے کر آتے اور وہ ایک وقت مقرر کر لیتے، پھر ان میں سے ایک آ جاتا اور دوسرا نہ آتا تو رسول اللہ ﷺ آنے والے کے حق میں اور نہ آنے والے کے خلاف فیصلہ فرما دیتے تھے؟“ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ تو جانور، بکری اور اونٹ کے معاملے میں تھا، اور جس معاملے میں ہم ہیں وہ لوگوں کے (اہم) امور کا معاملہ ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”سعید بن ابی بردہ سے یہ حدیث صرف خالد بن نافع نے روایت کی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7541
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف خالد بن نافع الأشعري
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه خالد بن نافع الأشعري قال أبو حاتم ليس بقوي يكتب حديثه وضعفه الأئمة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 198»»