❮
❯
حدیث نمبر: 7499
وَبِهِ : حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ حَاصَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ حَيْصَةً ، قَالُوا : قُتِلَ مُحَمَّدٌ ، حَتَّى كَثُرَتِ الصَّوَارِخُ فِي نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ ، فَخَرَجَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مُتَحَزِّمَةً ، فَاسْتُقْبِلَتْ بِابْنِهَا وَأَبِيهَا وَزَوْجِهَا وَأَخِيهَا ، لَا أَدْرِي أَيُّهُمُ اسْتُقْبِلَتْ بِهِ أَوَّلَ ، فَلَمَّا مَرَّتْ عَلَى آخِرِهِمْ قَالَتْ : مَنْ هَذَا ؟ قَالُوا : أَبُوكِ ، أَخُوكِ ، زَوْجُكِ ، ابْنُكِ ، تَقُولُ : مَا فَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ يَقُولُونَ : أَمَامَكِ ، حَتَّى دُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَتْ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ ، ثُمَّ قَالَتْ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، لَا أُبَالِي إِذْ سَلِمْتَ مَنْ عَطِبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو زُهَيْرٍ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب احد کا دن ہوا تو اہل مدینہ سخت پریشانی کے عالم میں بدحواس ہو گئے اور کہنے لگے: ”محمد ﷺ شہید کر دیے گئے ہیں“، یہاں تک کہ مدینہ کے اطراف میں بین کرنے والیوں کی آوازیں کثرت سے بلند ہونے لگیں۔ پس انصار کی ایک خاتون کمر بستہ ہو کر نکلیں، ان کا سامنا اپنے بیٹے، والد، شوہر اور بھائی (کی میتوں) سے ہوا، مجھے معلوم نہیں کہ سب سے پہلے ان کا سامنا کس سے ہوا۔ جب وہ ان میں سے آخری کے پاس سے گزریں تو پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”یہ تمہارے والد، بھائی، شوہر اور بیٹے ہیں“۔ وہ (مستقل یہی) کہتی رہیں: ”رسول اللہ ﷺ کا کیا ہوا؟“ لوگ کہتے رہے: ”وہ آپ کے سامنے ہیں“، یہاں تک کہ وہ رسول اللہ ﷺ تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے آپ ﷺ کے لباس کا ایک گوشہ پکڑ لیا اور عرض کی: «بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، لَا أُبَالِي إِذْ سَلِمْتَ مَنْ عَطِبَ» ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جب آپ سلامت ہیں تو مجھے کسی کی ہلاکت کی کوئی پروا نہیں“۔“
اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف مفضل بن فضالہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابو زہیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7499
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لجهالة شيخ الطبراني محمد بن شعيب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط عن شيخه محمد بن شعيب ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 115»»