المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7486
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ ، فَصَفَّقَ النَّاسُ وَسَبَّحُوا بِهِ ، حَتَّى عَرَفَ أَنَّهُ قَدْ سَهَا ، فَمَضَى حَتَّى تَمَّتْ صَلَاتُهُ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ظہر کی دو رکعتوں (کے بعد تشہد کے لیے بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے تالیاں بجائیں اور «سبحان الله» کہا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کو معلوم ہو گیا کہ آپ ﷺ سے بھول ہوئی ہے، پھر آپ ﷺ (نماز میں) آگے بڑھے یہاں تک کہ آپ ﷺ کی نماز مکمل ہو گئی، پھر آپ ﷺ نے سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے ہوئے ہی (سہو کے) دو سجدے کیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ضحاک بن عثمان سے صرف فرات بن خالد نے ہی روایت کیا ہے۔“