المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7474
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو اس کی برائی غمگین کر دے (یعنی اسے اپنی برائی بری لگے) تو وہ مومن ہے۔“
اس حدیث کو محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن کعب رحمہ اللہ نے، اور محمد بن کعب رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ بن عبیدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، نیز عبداللہ بن ابی جعفر رحمہ اللہ اس کے ساتھ منفرد ہیں۔