المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7473
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا أَحْمَدُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَمْ يَهْتَمَّ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ ، وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ وَيُمْسِ نَاصِحًا لِلهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِإِمَامِهِ وَلِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملات میں دلچسپی نہ لے وہ ان میں سے نہیں ہے، اور جو شخص اس حال میں صبح و شام نہ کرے کہ وہ اللہ، اس کے رسول، اس کی کتاب، مسلمانوں کے امام اور عام مسلمانوں کا خیر خواہ ہو، تو وہ ان میں سے نہیں ہے۔“
یہ حدیث سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں عبد اللہ بن ابی جعفر الرازی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔