المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا زُنَيْجٌ أَبُو غَسَّانَ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ ، نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ أَبِي فَاخِتَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَخَذَ عَلِيٌّ بِيَدِي ، فَدَخَلَ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَهُوَ شَاكٍ ، فَإِذَا أَبُو مُوسَى عِنْدَهُ ، فَقَالَ : أَزَائِرًا أَمْ عَائِدًا ؟ قَالَ : بَلْ عَائِدًا ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُودُ مُسْلِمًا إِلَّا وَكَّلَ اللهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مَسَاءً حَتَّى يُصْبِحَ ، وَإِنْ كَانَ صَبَاحًا حَتَّى يُمْسِيَ ، وَجَعَلَ لَهُ غُرَفًا فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
ابو فاختہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے جبکہ وہ بیمار تھے، وہاں سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو موجود پایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا آپ ملاقات کے لیے آئے ہیں یا عیادت کے لیے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”بلکہ عیادت کے لیے۔“ اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُودُ مُسْلِمًا إِلَّا وَكَّلَ اللهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مَسَاءً حَتَّى يُصْبِحَ ، وَإِنْ كَانَ صَبَاحًا حَتَّى يُمْسِيَ ، وَجَعَلَ لَهُ غُرَفًا فِي الْجَنَّةِ» ”جو بھی مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں؛ اگر وہ شام کے وقت عیادت کرے تو صبح ہونے تک، اور اگر صبح کے وقت عیادت کرے تو شام ہونے تک، اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں بالاخانے بنا دیتا ہے۔““
اس حدیث کو عمرو بن قیس سے صرف حکم بن بشیر نے روایت کیا ہے۔