المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7462
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ – غُنْدَرٌ - ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ ، إِنْ حَمَلْتُهُ لَمْ يَسْتَمْسِكْ ؟ قَالَ : حُجَّ عَنْ أَبِيكَ .
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میرے والد بہت بوڑھے ہیں، اگر میں انہیں سوار کروں تو وہ سنبھل نہیں پاتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“