المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7461
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ ، ثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا ، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا ، وَسَكَتَ عَنْ كَثِيرٍ عَنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَكْلَفُوهَا ، رَحْمَةً مِنَ اللهِ فَاقْبَلُوهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَشْعَثِ I " .
ترجمہ
طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض لازم کیے ہیں، پس تم انہیں ضائع نہ کرو؛ اور کچھ حدود مقرر کی ہیں، پس ان سے تجاوز نہ کرو؛ اور اس نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بغیر کسی بھول چوک کے خاموشی اختیار فرمائی ہے، پس تم (ان کی بابت) تکلف میں نہ پڑو، یہ اللہ کی طرف سے رحمت ہے، لہٰذا اسے قبول کرو۔“
اس حدیث کو قرہ بن خالد سے صرف اصرم بن حوشب نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو الاشعث منفرد ہیں۔