المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7441
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَبُّلِيُّ ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ إِلَى خَشَبَةٍ ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ ذَهَبَ لِيَصْعَدَ ، فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ ، فَنَزَلَ فَمَسَّهَا ، فَسَكَنَتْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ (کھجور کے ایک) تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ کے لیے منبر بنا لیا گیا اور آپ ﷺ اس پر چڑھنے کے لیے بڑھے تو وہ لکڑی (فراقِ رسول میں) رونے لگی، پس آپ ﷺ (منبر سے) نیچے اترے اور اسے چھوا تو وہ خاموش ہو گئی۔“
حسن رحمہ اللہ سے اس حدیث کو جریر بن حازم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور جریر رحمہ اللہ سے اسے صرف موسیٰ بن اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔