المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7442
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اسْتَاكُوا ، وَتَنَظَّفُوا ، وَأَوْتِرُوا ، فَإِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم مسواک کیا کرو، پاکیزگی اختیار کیا کرو اور وتر کا اہتمام کیا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (یکتا) ہے اور وتر کو پسند فرماتا ہے۔“
اس حدیث کو حسن بن صالح رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔