المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7437
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : I " كُنْتُ رَافِعًا عَنْ رَأْسِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُصْنًا مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَةِ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ ، فَلَمْ يُبَايِعْهُمْ عَلَى الْمَوْتِ ، بَايَعَهُمْ عَلَى أَنْ لَا يَفِرُّوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا عَتَّابٌ I " .
ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے سرِ مبارک کے اوپر سے درخت کی ایک شاخ کو بلند کیے ہوئے تھا جبکہ آپ ﷺ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے، پس آپ ﷺ نے ان سے موت پر بیعت نہیں لی، بلکہ ان سے اس بات پر بیعت لی کہ وہ (میدانِ جنگ سے) فرار نہیں ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوعامر الخزاز سے صرف عتاب ہی نے روایت کیا ہے۔“